کھانے سے قب بادام کھانے سے زیایبطس کے خطرے کو کم کیاجاسکتاہے۔ دونئی امریکی تحقیق مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہکھانے سے پہلے بادام کھانے سے زیابیطس اور موٹا پے کے شکار افراد بلڈ شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔مذکورہ تحقیق کیلئے محققین نے دو تحقیق ایک طویل مدت اور ایک مختصر دورانیے کی کیں، طویل مدت تحقیق تین ماہ جبکہ مختصر مدت تحقیق تین دن پر مشتمل تھی، اس دوران شرکا ء کو صبح دوپہر اور رات کے کھانے سے تیس منٹ پہلے مٹھی بھر بادام کھانے تھے یہاں یہ واضح رہے کہ اس تحقیق کے دوران شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ اس دوران تمام دیگر خشک میوہ جات کے استعمال سے پرہیز کیاجائے۔ماہرین نے اس تحقیق کیلئے یہ مفروضہ رکھا کہ کھانے سے پہلے بادام کھانے سے یہ گلوکوز اور انسولین کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد دیگا۔