کچے کے علاقوں میں آپریشن ، کتنے ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوئے ؟ جرائم Roze News
جرائم

کچے کے علاقوں میں آپریشن ، کتنے ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوئے ؟

کچے کے علاقوں میں آپریشن ، کتنے ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوئے ؟

کچے کے علاقوں میں آپریشن ، کتنے ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوئے ؟

سندھ کے کچے کے علاقوں میں گرینڈ پولیس آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئیں اس حوالے سے آئی جی سندھ غلا م نبی میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 3 ماہ میں مختلف آپریشنز کیے گئے کچے کے ڈاکوﺅں کیساتھ 189 پولیس مقابلے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس مقابلوں میں 19 ڈاکو ہلاک کیے گئے مجموعی طورپر رواں سال 208 ڈاکو گرفتار ہوئے ۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوﺅں سے 63 مقابلے ہوئے سکھر میں 53 ، کشمور میں 42 اور شکار پور میں 31 پولیس مقابلے ہوئے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یہ بھی کہا کہ ڈاکوﺅں کے قبضے سے بھاری ہتھیار بھی ملے ہیں ۔

Exit mobile version