پاکستان

کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ آج ہوگی

کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ آج ہوگی

گھوٹکی اور بھکر میانوالی کے 26 پولنگ اسٹیشنز سمیت دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنوں پر 8 فروری کو پولنگ روک دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ان سٹیشنز کے نتائج پولنگ کے 24 گھنٹے میں متوقع ہیں۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان ایک دن میں 40 سے زائد انتخابی عذر اور فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد حکم نامہ لکھ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 265 نشستوں میں سے فارم نمبر 48 جاری کر دیا گیا ہے، اس لیے بھکر سمیت معطل شدہ پولنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد جیتنے والے اراکین قومی اسمبلی کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ کسی بھی وقت تیار ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image