ائیر پورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے کیلئے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر رضوان حیدر دبئی جانے کیلئے ملتان ائیر پورٹ پہنچا تھا ۔مسافر نے مذکورہ منشیات نہایت مہارت سے کلف لگے کپڑوں ،احرام ، تولیے اور واسکٹوں میں چھپا رکھی تھی ۔2.433 کلو گرام آئس ہیروئن موقع پر ہی کپڑوں کو رگڑ نے یا برش کرنے کے نتیجے میں برآمد کی گئی ۔
Leave feedback about this