کوہاٹ: کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جرائم
کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
- by web_desk
- فروری 18, 2025
- 0 Comments
- 66 Views
- 3 ہفتے ago

Leave feedback about this