کورونا کی چھٹی لہر ایک اور جان نگل گئی، مزید 656 افراد مہلک وائرس سے متاثر صحت Roze News
صحت

کورونا کی چھٹی لہر ایک اور جان نگل گئی، مزید 656 افراد مہلک وائرس سے متاثر

کورونا کی چھٹی لہر ایک اور جان نگل گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 656 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اب بھی 161 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Exit mobile version