کوئٹہ:گیس لیکج کے دھماکے میں 4بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہوگئیں۔خروٹ آباد بادیزئی ٹاؤن میں گس لیکج کے دھماکے میں چار بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہوگئیں،جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ایک بہن اور ان کا بھتیجا شامل ہیں۔پولیس کے پولیس حنفیہ خان کی بیوی اور چار بچے اور ایک پوتا کمرے میں سو رہے تھے۔کمرے کی چھت گرنے سے حنیفہ خان کے تین بچے6سالہ بیٹی بی بی فرشتہ،سات سالہ بیٹا قدرت ا للہ 14سالہ بیٹا جانان خان اور تین سالہ پوتا بصیر احمد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کی بیوی (ح)اور بیٹی فاطمہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
Leave feedback about this