اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ وریونیو اسحق ڈار نے کمرشل بینکوں میں موجود زرمبادلہ تک حکومتی رسائل کے بے بنیاد اور مذموم پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کو تباہ کرنے و الے عناصر مذموم مقاصد کیلئے اس طرح کی بے بنیاد باتیں کرتے رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہوتے ہیں مگر ان ذخائر تک حکومتی رسائل یا تحویل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔میں نے حال ہی میں اسی اصول کے تحت زرمبادلہ کے اعدادوشمار کا حوالہ دیا تھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل قریب میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ تک حکومتی رسائل کی باتیں بے بنیاد ہیں،وزیر خزانہ

فنانس ضمنی بل قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش، لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی تجویز