اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے بشری بی بی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے میں نے کل کہا تھا بشری بی بی رہا ہوجائیں گی وہ رہا ہوگئیں، بشری بی بی کے خلاف کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔وی آئی پی طریقے سے بشری بی بی کی گاڑی بھی اندر جانے دی گئی، جیسے میں نے کل بتایا تھا بانی پی ٹی آئی بھی آج وکلا سے ملاقات کریں گے، 26اکتوبر سے عمران خان سے جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا