تازہ ترین

کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، عظمیٰ بخاری

کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، عظمیٰ بخاری

لاہور :وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں منظم طور پر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ امن وامان خراب کرے،بغاوت کی کالز دے، کوئی الزام لگارہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے۔اس ایک بچی کے نام پر 3بچیوں کی تصاویر لگائی گئیں، ایک اور بچی نے وزیراعلی مریم نواز سے خود رابطہ کیا ، جو بچی احتجاج میں بے ہوش ہوگئی اس کی بھی ویڈیو لگائی گئی، دوسروں کی بچیوں کا تو لحاظ کرلو، اپنی سیاست کیلئے اتنا کیوں گررہے ہو؟میں کسی غلط بیان کو قبول نہیں کرتی، کسی کی بچی اس ملک میں سستی نہیں، خاص طور پر پنجاب میں کسی کی بچی سستی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں لائن آرڈر کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، والدین پولیس اسٹیشنوں کے باہر کھڑے ہوکر رل رہے ہیں، 9مئی والی لوٹ مار کی گئی ہے، تحریک فساد پارٹی آج معصوم بننے کی کوشش کررہی ہے۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے، والدین ،اساتذہ اور میڈیا اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image