کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی کھیل Roze News
کھیل

کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی

کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی

کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے بابر کو مات دی مگر ان کا حوصلہ بڑھایا، اسی لیے میڈیا کانفرنس میں وہ بڑے پْراعتماد نظر آئے، میری امام الحق اور سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی، کرکٹرز کو آئندہ 8ماہ میں مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے،اس لیے بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کیلیے یہ پلان اہم ہوگا کہ اگلے 8ماہ میں کس طرح کرکٹرز کی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے۔سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے کراچی میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شریک کرکٹرز بدھ کے روز سابق کپتان کے گھر گئے تھے۔ اس دوران اسنوکر کھیلتے ہوئے شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو شکست دی۔

Exit mobile version