پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ،مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی ۔عدالت نے علی محمد خان کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔علی محمد خان اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار تھے۔دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کیخلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست میں اینٹی کرپشن ، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب ریکارڈ طلب کرلیا۔
کرپشن کیس میں علی محمد خان کی ضمانت منظور

کرپشن کیس میں علی محمد خان کی ضمانت منظور