کرم کیلئے امدادی اشیا لے جانے والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ پاکستان Roze News
پاکستان

کرم کیلئے امدادی اشیا لے جانے والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار

پشاور:کرم کیلئے امدادی اشیا لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کردیا گیا، قافلے کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ سخت سکیورٹی میں امدادی اشیا کے قافلے کو روانہ کیا گیا ہے، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی۔
ٹل سے بگن کے لیے 10 ٹرک سامان روانہ ہوا اور پارہ چنار کے لیے 12 گاڑیاں روانہ ہوئیں، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔

Exit mobile version