کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار

کرم، متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر ڈیڈلاک برقرار

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پرتاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپرکرم کیقبائل اسلحہ حکومت کی بجائیقبائلی عمائدین کے پاس جمع کرانے پر زوردے رہے ہیں، لوئرکرم کے قبائل کا اصرارہیکہ اسلحہ سکیورٹی فورسزکیحوالے کیا جائے، دونوں متحارب قبائل کی تجاویزکواعلی حکومتی افسران کیسامنے پیش کیا جائیگا۔
لوئر کرم قبائل کا کہنا ہے کہ لوئرکرم بگن بازارمیں تعمیر نوکیساتھ معاوضے کی ادائیگی شروع کی جائے، ٹل پاراچنارروڈ پرفائرنگ میں لوئرکرم کیقبائل نہیں بلکہ تیسرا فریق ملوث ہے۔ مرکزی شاہراہ کوکھولنیکیلئے 4 ہزارسیزائد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پرغورجاری ہے، لوئراورسنٹرل کرم کے بعد اپرکرم میں بھی بنکرزمسماری کاعمل جاری ہے، اب تک 48 بنکرزمسمار کیے جا چکے ہیں، اتواریا پیرکو تجاویز مرتب کرکے دوبارہ جرگہ طلب کیا جائیگا۔

Exit mobile version