کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کرریال میڈرڈ میں واپس جارہے ہیں ؟ کھیل Roze News
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کرریال میڈرڈ میں واپس جارہے ہیں ؟

کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کرریال میڈرڈ میں واپس جارہے ہیں ؟

کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کرریال میڈرڈ میں واپس جارہے ہیں ؟

عالمی شہرت یافتہ فٹالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کرریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں ۔کرسٹیانو رونالڈو نے سعود ی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھتے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے کیا ہے ۔ریال میڈرڈ کے صدر فلور نٹینو پیریز نے انہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے ۔اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں ۔کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38 سال کے ہوگئے تھے اور تب سے ہی ایسامحسوس ہورہاہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔وہ اپنے فٹبال کیرئیر کے 800 سے زائد گول کیساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں

Exit mobile version