کراچی: 2 روز میں 12 ویں بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف کا شکار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کراچی: 2 روز میں 12 ویں بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف کا شکار

کراچی: 2 روز میں 12 ویں بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف کا شکار

کراچی: 2 روز میں 12 ویں بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف کا شکار

کراچی:شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 57 منٹ پر محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 2 روز میں 12 ویں بار محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
گزشتہ رات بھی شہر قائد زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

 

Exit mobile version