کراچی میں 29 مارچ سے بارش کاامکان موسم Roze News
موسم

کراچی میں 29 مارچ سے بارش کاامکان

کراچی میں 29 مارچ سے بارش کاامکان

کراچی میں 29 مارچ سے بارش کاامکان

کراچی میں 29 مارچ کی شام یارات سے تیس مارچ کے دوران بارش کاامکان ہے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہاکہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جواد میمن نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو ستکی ہے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہے آج دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ مغرب اور شمال مشرق رہ سکتا ہے ہواؤں کا سلسلہ 28 مارچ سے ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جواد میمن کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر دو اپریل تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

Exit mobile version