کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جرائم Roze News
جرائم

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی :خلیل مارکیٹ کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید راہگیر زخمی ہو گیا، شہید اہلکار کی شناخت عبدالغفار جبکہ زخمی راہگیر کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کیا جس کی شناخت تاج الدین کے نام سے ہوئی، تاہم زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار غفار میرے سکواڈ کا حصہ تھا، شہید ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا، واردات ہوتی دیکھ اہلکار نے ڈاکوں پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی گولی سے اہلکار شہید ہوا جبکہ اہلکار غفار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا واردات میں ملزمان کی جانب سے نائن ایم ایم استعمال کیا گیا ۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

Exit mobile version