کراچی میں موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کراچی میں موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی میں موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی میں موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی  میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ  2  روز بارش کے حوالے سے اہم قرار دیے ہیں۔ کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے  جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ شہر کے اوپر مزید بادل بن رہے ہیں جس سے شہر میں مزید بارش ہوگی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، یہ سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔

Exit mobile version