کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس اور شدید گرمی عروج پر ہے، مختلف علاقوں سے مزید 6 لاشیں ملیں ہیں جبکہ 3 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہا، لسبیلہ، رضویہ، گارڈن، لیاری اورلائنز ایریا کے مکین مشتعل ہوگئے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں،ایدھی ذرائع تین روز میں ستائیس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں تین کی شناخت ہوگئی ، گرمی سے بچاو کے لیے رینجرز نے بھی شہر میں کیمپ لگادیئے گئے کراچی میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتیں ہیٹ ویو یا پھر وجہ کوئی اور؟ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں۔ایدھی فاونڈیشن کے مطابق 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں غسل، کفن کے لیے لائی گئیں، 22 جون کو جون کو 90 افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ 23 جون کو 140 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں اور 24 جون کو135 لاشیں لائی گئیں۔
Leave feedback about this