کراچی میں جمعرات اور جمعے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز مطلع ابر آلود اور بوندا باندی یا ہلکی بارش کاامکان ہے ۔شہر قائد میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔