اسلام آباد: موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں کے باعث جنوبی سندھ میں بارش برسانے والے بادل بننے کے امکانات ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کے باعث کراچی حیدر آباد اور میر پور خاص میں بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم بوندا باندی کے امکانات 45 فیصد ہیں ۔موسمیاتی تجزیہ کا رنے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم جزوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ تیز سمندر ی ہوائیں چلتی رہنے کا بھی امکان ہے انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سات اپریل سے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا مکان ہے ۔شہر قائد اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

Leave feedback about this