1. اور پاور بم گرا دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔نیپرا کی جانب سے گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھجوا دیا۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی۔نیپرا کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے ریکوری جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
کراچی میں بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی
- by web_desk
- دسمبر 29, 2023
- 0 Comments
- 674 Views
- 12 مہینے ago
Leave feedback about this