کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان Roze News
پاکستان

کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے پر مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مسافر بس کے 22 وہیلرٹریلر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد 40 سالہ یوسف اور 35 سالہ امین ولد رحیم بخش سگے بھائی اور بہاولنگر کے رہائشی ہیں جبکہ ایک متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 32 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار مسافر بس کے 22 وہیلر ٹریلر کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں مسافر بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ گڈاپ سٹی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Exit mobile version