کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔
ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ 9 مارچ 2021 کو اس نے اپنے ساتھی فراز کے ساتھ مل کر لیاری میں چینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی واردات کی تھی۔اس فائرنگ کے واقعے میں چینی منیجر جیسن اور را ہگیر خالد زخمی ہوئے تھے جس کی ایف آئی آر تھانہ بغدادی میں درج ہے اور ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی فراز عرف گنج کے ہمراہ حب چوکی میں صحافی اکرم ساجدی اور شاہد زہری کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنا کر کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے کمانڈر عبد الرحمن عرف عدنان عرف ڈیوڈ کو بھجوانے میں ملوث ہے۔
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار