کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام جرائم Roze News
جرائم

کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی: ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی جسے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے ۔
خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا ، لاہور میں موجود نائیجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کی ہدایت کی تھی ۔
لاہور فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں کارروائی کر کے نائیجیرین باشندے کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

Exit mobile version