پاکستان

کراچی ، سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج بھی بارش متوقع

کراچی ، سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج بھی بارش متوقع

ملک بھر میں آج 4 فروری سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جو اتوار تک جاری رہیں گی۔جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے دریاو¿ں میں طغیانی کا خطرہ ہے، سندھ میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، نواب شاہ، جیکب آباد اور کشمور میں بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب مری اور گلیات میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش کے باعث مختلف مواصلاتی راستے بھی بند ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image