کراچی ،مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد جرائم Roze News
جرائم

کراچی ،مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد

کراچی ،مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد

کراچی ،مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد

کراچی:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کی کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، کراچی سے ابوظہبی- جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد کر لی۔مسافرکی شناخت ادریس حسین کے نام سے ہوئی، مسافر نے مائع منشیات سے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگو رکھا تھا۔
سامان کی تلاشی پر کپڑے سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Exit mobile version