کراچی: شہر قائد کا بزرگ شہری کو11برس سے بیٹی کی تلاش میں سرگرداں ہوکر لاکھوں روپے کا مقروض ہوگیا۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس افسران کو طلب کرلیا۔کراچی پولیس 11سال بعد بھی کم سن لڑکی کا سراغ نہیں لگا سکی۔سندھ ہائیکورٹ نے ناکامی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اے وی سی سی کو طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو11سال سے گمشدہ کم سن لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے لڑکی کی تلاش میں ناکامی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا،جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی مایوس کن ہے۔لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگایا گیا تو تفتیش افسر اور آئی جی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ جو بھی ذمہ دار ہوگا۔
