کراچی کے گلبرگ تھانے کے غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انہیں گولیوں کے بغیر زبردستی اسلحہ پکڑا دیاگیا ، بہت سے اہلکار حاضری لگا کر بھاگ جاتے ہیں اور ڈیوٹی نہیں کرتے دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گلبرگ تھانے کے منشی اور ہیڈ محرر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ،ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ معطل تینوں اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی
Leave feedback about this