کراچی: انٹر کے نتائج پر طلبہ کے احتجاج کے بعد کمیٹی تشکیل دے دی گئی کراچی میں انٹر ایئر اول کے نتائج میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے کے معاملے پر طلبہ اور والدین کے احتجاج پر محکمہ تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کی کمیٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔قبل ازیں منگل کو انٹر بورڈ کراچی کے تحت سال اول کے نتائج کے خلاف کراچی پریس کلب پر طلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا تھا۔
Leave feedback about this