کامیابی پاکستان کا مقدر ہے ، آرمی چیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کامیابی پاکستان کا مقدر ہے ، آرمی چیف

کامیابی پاکستان کا مقدر ہے ، آرمی چیف

کامیابی پاکستان کا مقدر ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنیوالے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اورا ن کی بے مثال کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے ، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخر ی قطرے تک ادا کرتی رہے گی ۔

Exit mobile version