کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کرنیوالا نوجوان زیر حراست جرائم Roze News
جرائم

کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کرنیوالا نوجوان زیر حراست

کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کرنیوالا نوجوان زیر حراست

کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کرنیوالا نوجوان زیر حراست

موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پندرہ سال قبل چوری کے الزام میں گرفتار کرنیوالے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا نوجوان ماجدخواجہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ٹنڈوباگو کے رہائشی مجاہد خواجہ نے 2008 میں کامران ٹیسوری کیخلاف موٹرسائیکل اور نقد رقم چوری کامقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس نے 20 جون 2008 کو ٹنڈوباگو تھانہ میں ایف آئی آر 61/08 کے تحت مقدمہ درج کیاتھا جس کے بعد موجودہ گورنرسند ھ کامران ٹیسوری کو ٹنڈوباگو پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں گرفتار کیا تھا، تاہم کامران ٹیسوری موبائل سے کود کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔مجاہد خواجہ نے چند ماہ قبل گورنر سندھ سے ملاقات کرکے مقدمہ درج کرانے پر معذرت کرلی تھی ،2008 میں وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی فدا مستوئی تھے۔

Exit mobile version