عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی۔اطلاعات کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے دن سات سے کم کر کے پانچ کر دیے گئے ہیں، جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہیں، الیکشن ٹریبونل ان اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا۔امیدوار 12 جنوری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دئیے جائیں گے۔
Leave feedback about this