وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تجارتی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس میں کاروبار کرنے میں آسانی اور سہولت شامل ہو۔ شہباز شریف کی زیر صدارت تجارتی شعبے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی اور تجارتی شعبے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں تجارتی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس میں کاروبار کرنے میں آسانی اور سہولت شامل ہو، ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر روایتی اشیا کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں، تجارتی اور کاروباری پالیسیاں بناتے وقت نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر اور انڈسٹری کا کردار بہت اہم ہے، ایکسپورٹرز کی سرٹیفائیڈ ڈیوٹی ڈرا بیکس فوری ادا کی جائیں، ملک کے آٹو سیکٹر کی ترقی کے لیے کمی کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی زور دیا۔
Leave feedback about this