بالی ووڈکی معروف اور خوبرو اداکارہ کاجول کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نئی پوسٹ کیساتھ واپسی ہوگئی ۔بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطوں کے تمام پلیٹ فارمز سے وقفہ لینے کا اعلان کیاتھا۔تاہم اب وہ اپنی نئی ویب سیریز دی ٹرائل پیار ، خون دھوکہ ، کے ٹریلر کیساتھ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واپس آگئی ہیں ۔انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزمائش جتنی سخت ہوگی ، واپسی کیلئے اتنی ہی محنت کرنی ہوگی ۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان ان کی نئی ویب سیریز کی تشہیر ی مہم کا حصہ تھا۔
کاجول کی نئی ویب سیریز کیساتھ سوشل میڈیا پر واپسی

کاجول کی نئی ویب سیریز کیساتھ سوشل میڈیا پر واپسی