تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر

اسلام آباد:موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کیا گیا ہے ۔
اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے منصب پر ان کی تقرری سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا، وہ پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں اور قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی، اور انٹیلیجنس کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image