ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے

 

راولپنڈی: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا شمار پاکستانی فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ، لیفٹیننٹ جنرل اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ، علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

Exit mobile version