ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا : فیصل کنڈی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا : فیصل کنڈی

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا : فیصل کنڈی

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا : فیصل کنڈی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت میں بدامنی بڑھ رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، صوبے کے وزیراعلی کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں۔ تمام وزیر، مشیر اور ترجمان میرے خلاف بول لیں کیونکہ انہوں نے نوکری پکی کرنی ہے، اگر میرا بھائی خلاف بولے گا تو اس کا تو جواب دوں گا، میں نے صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے، ناچاہتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی خط لکھا۔ آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں انہیں ہم نے پرامن پاکستان دیا تھا، کے پی حکومت کو 600 ارب سکیورٹی کے لئے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں، کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔ خط میں لکھا ہے کہ صوبے کا ایک مقدمہ بنائیں اور مرکز کے سامنے پیش کریں، ہم وہ مقدمہ گالم گلوچ کے ساتھ نہیں، دلیل اور دلائل کے ساتھ پیش کریں گے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، وزیراعظم سے بھی صوبے کے امن پر تفصیل سے بات کروں گا۔

Exit mobile version