لاہور:پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
جرائم
ڈیرہ غازی خان:پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے
- by web_desk
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- 62 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this