ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کھیل Roze News
کھیل

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیرن سیمی وائٹ بال کرکٹ فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) ٹیم کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ آندرے کولے کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔سابق کپتان 39 سالہ ڈیرن سیمی 2 مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جتوا چکے ہیں۔سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ، 126 ون ڈے انٹرنیشنل اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، وہ 2021 میں ریٹائر ہونے کے بعد کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کوچنگ کر چکے ہیں۔ڈیرن سیمی کا کہنا ہےکہ یہ ذمے داری میرے لیے ایک چیلنج ہوگی لیکن میں اس کے لیے تیار اور پُرجوش ہوں۔

Exit mobile version