امریکی ڈالر نے آج صبح کاروبار کے آغاز سے ایک بار پھر اُڑا ن بھر نا شروع کی ہے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں اضافہ ہواہے۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے آٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہوگیا ۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 294روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر بند ہوا تھا ۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان دکھائی دے رہاہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 134 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 188 پرآگیا ۔
معیشت و تجارت
ڈالر کی اڑان ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا
- by web_desk
- جولائی 25, 2023
- 0 Comments
- 334 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this