ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں معمولی اضافہ معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان میں مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع، بلوم برگ

پاکستان میں مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع، بلوم برگ

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو? دیکھا گیا، کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کے محدود اضافے سے 269.44 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے 273 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو اپنی ماہانہ درآمدات کے لیے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 265 روپے سے 270 روپے کے گرد ہی گھومے گی، آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ہی روپے پر سے دباو? گھٹنے کے امکانات ہیں۔پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 269 روپے کی سطح پر آگئے تھے لیکن اسکے بعد ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر نے محدود سطح پر اڑان بھرنا شروع کی جس سے ایک موقع ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 47 پیسے بڑھ کر 269.75روپے کی سطح پر بھی آگئے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان نمایاں فرق کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا۔

Exit mobile version