چین کے تاجروں کو پنجاب سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کریں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چین کے تاجروں کو پنجاب سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کریں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب: فری سولر پینل سکیم کا آغاز،وزیراعلیٰ کی انسٹالیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

پنجاب: فری سولر پینل سکیم کا آغاز،وزیراعلیٰ کی انسٹالیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔چینی لیڈرشپ کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کی گئی، چینی حکومت کی جانب سے مہمان نوازی کی بے حد مشکور ہوں، پاکستان اور چین کے دہائیوں پرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔چین کی ترقی کرتی ہوئی معیشت ہمارے لئے قابل تقلید ہے، چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لیے مشعل راہ ہے، صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران چین کی لیڈر شپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، آئی ٹی، زراعت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا، چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی، چینی سرمایہ کار اور تاجر پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان اور چین کے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے، پنجاب کاروبار کیلئے کھلا ہے، پنجاب کی خوشحالی کی خاطر سرمایہ کاروں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

Exit mobile version