تازہ ترین

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ،وزیر اعظم شہباز شریف

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

باکو:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محفوظ مستقبل کیلیے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،کاپ۔27، کاپ۔ 28 اور 10سال پہلے پیرس میں کیے گئے مالیاتی وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہا ہے، دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہو گی۔ باکو میں کاپ۔29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا دنیا کے اکثرممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نقصانات کا سامنا ہے۔ عالمی ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ 0.5 فیصد سے بھی کم ہے لیکن ہم اس کے سبب ہونے والی تباہیوں اور آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور دفاعی تعاون میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image