چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

ایک عہد تمام!چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرہوگئے

ایک عہد تمام!چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرہوگئے

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز 2024 پر غور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شرکت کریں گے، جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منظور احمد ملک، اعظم نذیر تارڑ بھی شرکت کریں گے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں۔

Exit mobile version