اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جس طرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ہے اور اس کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جس طرح کےبحران میں مبتلاکیا ہے اس کاواحدحل اب ان کا استعفا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس کو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفا دے دینا چاہیے۔
Leave feedback about this