چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج

چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج

چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ انسدد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کی گئیں۔قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بھی احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

Exit mobile version