چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ پاکستان Roze News
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کو دھمکانے کا مقدمہ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپوٹ درج کی گئی۔مقدمے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا۔، چیئرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دھمکی دی کہ تحریک انصاف کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

Exit mobile version