چیئرمین الیکشن کمیشن پیمرا کو خط پاکستان Roze News
پاکستان

چیئرمین الیکشن کمیشن پیمرا کو خط

چیئرمین الیکشن کمیشن پیمرا کو خط

چیئرمین الیکشن کمیشن پیمرا کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کچھ چینلز انتخابی سروے نشر کر رہے ہیں جس کی ضابطہ اخلاق میں ممانعت ہے۔مراسلہ میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز اور حلقوں سے سروے اور پولنگ سے روک دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں ووٹر کو متاثر کرتی ہیں اور انتخابی عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔خط میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے اور رپورٹ پیش کرے۔

Exit mobile version